لاہور ،نجی ہائوسنگ سکیموں کی جانب سے پلاٹوں کی عدم فراہمی، ڈی جی ایل ڈی اے کو نوٹس جاری جواب طلب

پیر 15 اکتوبر 2018 16:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2018ء) نجی ہائوسنگ سکیموں کی جانب سے پیسوں کی وصولی کے باوجود پلاٹوں کی عدم فراہمی کے معاملہ پر عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نجی ہائوسنگ سکیموں نے پیسے وصول کر کے شہریوں کو پلاٹس نہیں دئیے۔ عام شہری اپنی جمع پونجی سے محروم کرکے بند گلی میں دھکیل دئیے گئے۔ سرکاری اداروں نے شہریوں کو نجی ہاوسنگ سکیموں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔ عدالت نے مزید سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں