اساتذہ کو ہتھکڑیاں لگا کر بے عزت کیے جانے کے خلاف اساتذہ کا بازئوںپر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج

اساتذہ کی حرمت اور احترام کی خاطر ذمہ داران کو محض تنبیہ کر کے چھوڑ دینا کافی نہیں سزاد ی جائے ‘اساتذہ کا مطالبہ

پیر 15 اکتوبر 2018 16:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) آل پاکستان پرائیویٹ اسکولزفیڈریشن کے صدر کاشف مرزا کی کال پر ملک بھر کے پرائیویٹ اسکولزنے نیب آفیشلز کی جانب سے سابق وی سی اور دیگر اساتذہ کو ہتھکڑیاں لگا کر بے عزت کیے جانے کے خلاف اساتذہ نے بازئوںپر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ اساتذہ کی تذلیل کرنے والے ذمہ داران کوقرار واقع سزا دی جاے۔

(جاری ہے)

کاشف مرزا نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی طرف سے لئے جانے والے نوٹس کو خوش آئند قرار دیا اور کہاکہ اساتذہ کی حرمت اور احترام کی خاطر ، ذمہ داران کو محض تنبیہ کر کے چھوڑ دینا کافی نہیں بلکہ انہیں مثالی سزا دے کر اساتذہ کااحترام اورحرمت کو بحال کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں