اے سی شالیمار کی گائوں منہالہ میں انسداد سموگ کے حوالے سے کارروائی

دھان کی فصل کی مڈھوں کو آگ لگانے اور دفعہ144کی خلاف ورزی پر زمیندار اللہ دتہ کو حراست میں لے لیا گیا

پیر 15 اکتوبر 2018 17:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) ڈی سی لاہور کیپٹن(ر) انوار الحق کی ہدایت پراے سی شالیمار نے گائوں منہالہ میں انسداد سموگ کے حوالے سے کارروائی کی۔

(جاری ہے)

دھان کی فصل کی مڈھوں کو آگ لگانے اور دفعہ144کی خلاف ورزی پر زمیندار اللہ دتہ کیخلاف کارروائی کی گئی اور زمیندار اللہ دتہ کو حراست میں لے لیا گیا۔اندراج مقدمہ کیلئے استغاثہ تھانہ میں جمع کروا دیا گیا ہے۔حکومت پنجاب نے دھان کے مڈھوں اور پرالی کو آگ لگانے پر دفعہ144نافذ کی ہوئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں