لیسکو کے تھرڈ سرکل کی کاروائی 15نادہندگان سرکاری اداروں کے کنکشن منقطع کردیئے

پیر 15 اکتوبر 2018 18:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پر لیسکو کے تھرڈ سرکل نے نادہندگان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے کی15 نادہندگان سرکاری اداروں کے کنکشن منقطع کردیئے ۔ ایس ای تھرڈ سرکل رشید خان کی سربراہی میں لیسکو کی ٹیموں نے کنکشن منقطع کیے ۔

(جاری ہے)

ٹی ایم اے واہگہ لیسکو کا 72لاکھ 36 ہزار 320 روپے کا نادہندہ ،محکمہ ایری گیشن 13 لاکھ 28 ہزار کا نادہندہ،ٹی ایم اے شالامار 29 لاکھ 34ہزار 204 روپے کا نادہندہ ،ڈائریکٹر فشریز آفس 80لاکھ 98 ہزار کا نادہندہ،محکمہ جنگلات جلو 12 لاکھ روپے کا نادہندہ، اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز واہگہ کے ذمہ 65لاکھ 88 ہزار 255 روپے ،رنگ روڈ اتھارٹی کے 0 لاکھ 65ہزار 329 روپے ،ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ 40 لاکھ روپے ،تھانہ مغل پورہ کے ذمہ 7 لاکھ روپے ہیں ۔

لیسکو نے تھانہ مغل پورہ کو نوٹس جاری کردیا۔بل ادا نہ کرنے کی صورت میں کنکشن منقطع کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں