صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم کی اقلیتی نمائدگان سے ملاقات

معصوم زینب کا مجرم کسی طور بھی انسان کہلانے کا حقدار نہیں ہے‘صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین

پیر 15 اکتوبر 2018 22:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن کے انعقاد میں شفافیت نے تحریک انصاف کی حکومت پر عوام کا اعتماد بڑھا دیا ہے کیونکہ ماضی میں ہمیشہ انتخابات میں حکومتی مشینری کا استعمال کا الزام لگتا رہا ہے مگر حالیہ ضمنی الیکشن میں حکومت کا کردار سراہا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معصوم زینب کا قاتل ایک درندہ صفت انسان ہے اور کسی بھی طور انسان کہلانے کا حقدار نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے انسانی حقوق کے کیمپ آفس میں اقلیتی نمائندگان سے ایک ملاقات کے دوران کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ سانحہ قصور اور بالخصوص معصوم زینب کے ساتھ ہونیوالے درندگی کے معاملات کی مستقبل میں روک تھام کے لئے موثر قانون سازی کر رہے ہیں تاہم اس میں عوام کو بھی ساتھ دینا ہوگا اور اپنے بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اپنے اردگرد کے مشکوک ماحول پر نظر رکھنا ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خا ن کی زیر قیادت نچلی سطح سے بھی لوگ عوام کی خدمت کیلئے آگے آرہے ہیں اور اسی وجہ سے عوام کی بڑی تعداد نے تبدیلی کے نعرے کو ووٹ دیا ہے۔صوبائی وزیر اعجاز عالم نے کہا کہ امن،اخوت اور بھائی چارے کی فضاء کوقائم کرنے کے لئے ہم سب کو مشترکہ کاوش کرنا ہوگی اور اس کے لئے اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھنا ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں