پنجاب حکومت وزیر اعظم کی ترجیحات کے تحت ناقص غذا کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، صوبائی وزیر خوراک

پیر 15 اکتوبر 2018 22:44

لاہور۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عمران خان کی ترجیحات کے تحت ناقص غذا کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے جو کہ مختلف بیماریوں کا باعث بنتی ہے، صوبائی وزیر خوراک نے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز لاہور کیمقامی ہوٹلمیں نیشنل فورٹیفکیشن الائنس آف پاکستان کے زیر اہتمام ’’چکی کے آٹے کو پرموٹ‘‘ کرنے کی تقریب میں کیا، اس منصوبے کو اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے تکنیکی اور آسٹریلیا کی حکومت نے مالیاتی معاونت فراہم کی ہے، اس موقع پر پاکستان میں آسٹریلیاکی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن، نیشنل کوآرڈینیٹر برائے فورٹیفیکیشن ڈاکٹر خواجہ مسعود، صوبائی سیکرٹری خوراک ڈاکٹر شوکت علی اور چکی آٹے کے ملزمالکان نے بھی شرکت کی، سمیع اللہ چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحتمند ہونا ہر شخص کا بنیادی حق ہے جس سے اسے جسمانی اور ذہنی فعالیت حاصل ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں بدترین غذا میں تیسرے نمبر پر ہے، خاص طور پر ہماری بچے غذائیت کی کمی کا شکار ہیں جس کو دور کیا جا رہا ہے، صوبائی وزیر نے کہا کہ فوڈ فورٹیفیکیشن کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے کی ضرورت ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے پنجاب حکومت ویٹ فلورز کمیشن میں چھوٹی چکیوں کو شامل کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں فورڈ فورٹیفیکیشن کا پروگرام چلایا جارہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد چکی کے آٹے کے ثمرات سے فائدہ اٹھا سکیں، حکومت پنجاب صوبہ پنجاب بلکہ پورے ملک سے غذائیت کی کمی کو دور کرنے کیلئے نیشنل فورٹیفیکیشن کے ساتھ کھڑی ہے اور اس سیمینار میں پیش کی جانے والی فزیبلیٹی سٹڈی کی سفارشات پر عملدرآمد کرنے کی خواہاں ہے، پاکستان میں آسٹریلین ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ آسٹریلین حکومت پاکستان میں غذائی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے مالیاتی سپورٹ کرتی رہے گی،کیونکہ پاکستان کی آدھی آبادی اچھی غذا کی کمی کا شکار ہے، جس میں زیادہ تر کا تعلق خواتین و بچوں سے ہے، انہوں نے کہا کہ چکی کے آٹے کو فروغ دینے سے سو فیصد صحتمند پاکستان کے اہداف حاصل کئے جا سکتے ہیں، قبل ازیں نیشنل کوآرڈینیٹر برائے فورٹیفکیشن ڈاکٹر خواجہ مسعود نے گندم کے آٹے کی فورٹیفکیشن فزیبلٹی سٹڈی پر تفصیلی بریفنگ دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں