لاہور ،علیحدہ صوبے کا قیام ہر طبقہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے ضروری اوراہم ہے، روبینہ انصاری

پیر 15 اکتوبر 2018 22:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2018ء) تحریک صوبہ ملتان کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل روبینہ انصاری نے تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں خواتین کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ علیحدہ صوبے کا قیام ہر طبقہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے ضروری اوراہم ہے۔مسائل کے حوالے سے سب سے زیادہ خواتین متاثرہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

خطہ ملتان سے تعلق رکھنے والی خواتین اس بات کا شعور رکھتی ہیں کہ علیحدہ صوبہ ہمارے مسائل کا حل ہے اسی لئے علیحدہ صوبے کے قیام کی جدوجہد میں خواتین صفِ اول میں نظر آتی ہیں اورجب صوبہ بنانے کیلئے قربانیاں دینے کا وقت بھی آیا تو خواتین ہراول دستے کا کردار ادا کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر قسم کے تعصبات سے بالاترہوکر صوبہ ملتان کے قیام کی جدوجہد کا ساتھ دینا ہوگا۔خطے کی خواتین تحریک صوبہ ملتان کے خواتین ونگ کا حصہ بن کر اپنے حقوق کی آوازبلند کریں تاکہ صوبے کے قیام کی منزل قریب آسکے۔انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے حلقہ اثر میں صوبے کے قیام کے حوالے سے تحریک صوبہ ملتان کے پیغام کو عام کریں۔اس موقع پر کنول شہزادی،رافعہ ملک،حنا پرویز،ملائکہ محمود اور دیگر موجود تھیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں