پنجاب فو ڈاتھارٹی کی لاہور میں ہفتہ وار ناشتہ پوائنٹس چیکنگ مہم کا دوسرا روز جاری

ناقص انتظامات ،غیر معیاری اجزاء کے استعمال، زائدلمعیاد خوراک کی موجودگی پر 7معروف ناشتہ پوائنٹس سیل خوراک کے معیار کو مزید بہتر بنانے کیلئے صوبہ بھر میں مختلف دنوں میں سرپرائز چیکنگ کی جاتی ہے‘ڈی جی فوڈ اتھارٹیکیپٹن (ر)محمد عثمان

پیر 15 اکتوبر 2018 23:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے لاہور میں صحت دشمن عناصر کیخلاف کاروائیاں کرتے ہوئی7معروف ناشتہ پوائنٹس کو صفائی کے ناقص انتظامات اور غیر معیاری خوراک مہیا کرنے پر سیل کر دیا،حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر متعدد کو بھاری جرمانے عائد کئے ،زائدلمعیاد خوراک تلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹس جاری کئے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے لاہور میں صحت دشمن عناصر کیخلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ہفتہ وار ناشتہ پوائنٹس چیکنگ مہم کے دوسرے روز بھی متعدد ناشتہ پوائنٹس پر خوراک کے معیار کا معائنہ کیا ۔

(جاری ہے)

7معروف ناشتہ پوائنٹس کو صفائی کے ناقص انتظامات، غیر معیاری اشیاء خورونوش کے استعمال،زائدلمعیاد اشیاء کی موجودگی،ناقص آئل ،غیر معیاری مصالحہ جات کے استعمال،حشرات کی بھرمار اور میڈیکلز کی عدم موجودگی پر ملک نہاری، صنم مرغ چنے، الفضل، کیپری، فضل حق،چاچا چکا کو سیل کیا گیا۔

علاوہ ازیں قوانین کی خلاف ورزی پر وارث نہاری کو سیلیں توڑنے پو دوبارہ سیل کر کے مقدمہ درج کروا دیا گیا۔مزید برآں بندو خان، چاند شہاب اورحنیف سری پائے کو ناقص انتظامات پر جرمانہ کیا گیا۔ اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ خوراک کے معیار کو مزید بہتر بنانے کیلئے صوبہ بھر میں مختلف دنوں میں سرپرائز چیکنگ کی جاتی ہے،متعدد ناشتہ پوائنٹس کی پچھلے ہفتے چیک کیا گیا اور تفصیلی نوٹس بھی دیے گئے تھے،وارننگ نوٹس کے باوجود بہتری نہ لانے والے پوائنٹس کو سیل کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید واضح کیا کہ باہر کاناشتہ عوام میں ایک روایت کی طرح مقبول ہے جس کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں