صوبائی وزیر جنگلات ، وائلڈ لائف و فشریزمحمد سبطین خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

صوبائی وزیر نے لاہور سفاری پارک اور لاہور چڑیا گھر کو اپ گریڈکرنے کے لیے تجاویز طلب کر لیں

پیر 15 اکتوبر 2018 23:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر جنگلات، وائلڈ لائف و فشریز محمد سبطین خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس آج محکمہ جنگلات آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف کنزویٹو آفیسر سجاد حسین شیرازی سمیت وائلڈ لائف اور فشریز کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔ چیف کنزویٹو آفیسر نے صوبائی وزیر کو محکمہ جنگلات کی کارکردگی سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے وائلڈ لائف افسران سے لاہور سفاری پارک اور لاہور چڑیا گھر کی اپ گریڈیشن کے لیے تجاویز طلب کر لیں ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ بہت جلد لاہور کی عوام کے لیے لاہور سفاری پارک اور چڑیا گھر کو نئے خطوط پر استوار کر دیا جائے گاتاکہ عوام کو تفریح کے بہترین مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کروانے کے لیے تمام افسران و اہلکاران مل کر بھر پور طریقے سے محنت کریںاور شجر کاری پروگرام میں تیزی لائیں اور تمام تر وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے اپنے فرائض کو احسن طریقے سے سر انجام دیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں