ہمایوں اختر خان نے اپنی شکست کی وجہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کو قرار دیدیا

تنظیم سازی کر کے پارٹی کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے، میں اپنے حلقے میں تنظیم سازی پر توجہ دوں گا ،ْ نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 15 اکتوبر 2018 23:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر خان نے اپنی شکست کی وجہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کو قرار دیدیا ہے۔ایک انٹرویو میں ہمایوں اختر خان نے کہا کہ خاموش ووٹر قیمتوں میں اضافے کیخلاف باہر نکلا ،ْمیں نے وزیرِاعظم کو کہا تھا کہ قیمتوں میں اضافہ نہ کیا جائے کیونکہ اس کا الیکشن پر اثر پڑیگا۔

(جاری ہے)

ہمایوں اختر خان نے کہا کہ گزشتہ روز ہونے والے ضمنی الیکشن میں 32 فیصد ووٹ کاسٹ ہوا ،ْووٹرز کم تعداد میں باہر نکلے لیکن میں نے مشکلات کے باوجود پچاس ہزار ووٹ لیے۔انہوں نے بتایا کہ لاہور شہر میں پی ٹی آئی کو پارٹی کی تنظیم سازی کا بھی مسئلہ ہے، تنظیم سازی کر کے پارٹی کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے، میں اپنے حلقے میں تنظیم سازی پر توجہ دوں گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں