ایل ڈی اے افسروں کے تقر و تبادلے

منگل 16 اکتوبر 2018 17:15

ایل ڈی اے افسروں کے تقر و تبادلے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان نے ڈائریکٹرلینڈ ڈویلپمنٹ تھری محمد اکبر نکئی کو ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی کے عہدے کا اضافی چارج دے دیا ہے اور انہیںڈائریکٹر لینڈ ایکوزیشن ایل ڈی اے کے فرائض بھی انجام دینے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثنا ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے رانا عبدالشکور نے ڈپٹی ڈائریکٹر میٹروپولیٹن پلاننگ فیصل مسعود قریشی کا تبادلہ کرکے انہیں ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمنسٹریشن میں رپورٹ کرنے کے ہدایت کی ہے۔

ڈائریکٹوریٹ آف ٹائون پلاننگ ون میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر حماد علی اور ڈائریکٹوریٹ آف ٹائون پلاننگ ٹو میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹرثقلین اکبر کے باہمی تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ان کے پاس اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایس پی یو کا اضافی چارج بھی ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں