انٹرنیشنل یوتھ گیدرنگ کاپاکستان میں کامیاب انعقاد الخدمت کی پوری ٹیم کی شب و روز محنت کا نتیجہ ہے‘محمد عبدالشکور

انٹرنیشنل یوتھ گیدرنگ کے پاکستان میں کامیاب انعقاد پر الخدمت کی پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے‘ صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان

منگل 16 اکتوبر 2018 17:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) الخدمت فاؤنڈیشن اور یونیو کے تعاون سے لاہور میں ہونے والی چودہویں انٹرنیشنل یوتھ گیدرنگ کے کامیاب انعقاد پر انٹرنیشنل یوتھ گیدرنگ کی تمام مینجمنٹ ٹیم کے اعزازمیں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر محمد عبدالشکور تھے جبکہ سینئر نائب صدر سید احسان اللہ وقاص، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل احمد جمیل راشد ، مختلف یونیورسٹیوں سے یوتھ ایمبیسڈرزسمیت الخدمت ذمہ داران نے شرکت کی۔

تقریب کی میزبانی کے فرائض مینجر میڈیا ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ شعیب احمد ہاشمی نے سرانجام دیئے۔محمد عبدالشکور نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عظیم الشان تقریب کے کامیاب انعقاد پر تمام یوتھ ایمبیسڈرز سمیت الخدمت کی پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔

(جاری ہے)

آپ نوجوان الخدمت کا ہر اول دستہ ہیںاور ان کی شب و روز محنت کا نتیجہ ہی ہے کہ پاکستان میں پہلی بار اتنی شاندارانٹرنیشنل یوتھ گیدرنگ کا انعقاد ممکن ہوا۔

جس طرح سے آپ نے بیرون ممالک سے آنے والے معزز مہمانان کی میزبانی کی وہ اپنی مثال آپ ہے۔اس یوتھ گیدرنگ سے دنیا بھر میں پاکستان اور الخدمت فاؤنڈیشن کا مثبت امیج گیا ہے۔تقریب میں الخدمت رضاکار پروگرام سے رانا حسن افضل نے تین روزہ یوتھ گیدرنگ کے حوالے سے ایک تفصیلی جائزہ رپورٹ بھی پریزنٹیشن کی صورت میں پیش کی۔ تقریب کے اختتام پرالخدمت یوتھ ایمبیسڈرز اور الخدمت کے ٹیم ممبران میں اعزازی شیلڈ ز اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں