جوہر ٹائون و سبزہ زار میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے دفاتر قائم

منگل 16 اکتوبر 2018 17:56

لاہور۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان نے جوہرٹاون اور سبزہ زار میں قبضہ گروپوں اور لینڈ مافیا سے واگزار کروائی جانے والی اراضی پر کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے دفاتر اور شہریوں کیلئے شکایات مرکز قائم کر دیئے ہیں، ایک دفترجوہر ٹاؤن میں پی آئی اے روڈ پر جبکہ دوسرا سبزہ زار میں ٹرک سٹینڈ کے بالمقابل اراضی پر قائم کیا گیا ہے، ان دفاتر میں ایل ڈی اے کا عملہ تعینات کیا گیا ہے جو متعلقہ امور کے بارے میں شہریوں کی شکایات وصول کریگا اور انہیں دور کرنے کیلئے فوری عملدرآمد یقینی بنائیگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں