ڈائریکٹرلینڈ ڈویلپمنٹ تھری محمد اکبر نکئی کو ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی کے عہدے کا اضافی چارج دیدیا

منگل 16 اکتوبر 2018 17:56

لاہور۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان نے ڈائریکٹرلینڈ ڈویلپمنٹ تھری محمد اکبر نکئی کو ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی کے عہدے کا اضافی چارج دیدیا ، انہیںڈائریکٹر لینڈ ایکوزیشن ایل ڈی اے کے فرائض بھی انجام دینے کی ہدایت کر دی گئی، دریں اثنا ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے رانا عبدالشکور نے ڈپٹی ڈائریکٹر میٹروپولیٹن پلاننگ فیصل مسعود قریشی کا تبادلہ کرکے انہیں ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمنسٹریشن میں رپورٹ کرنے کے ہدایت کی ہے، ڈائریکٹوریٹ آف ٹائون پلاننگ ون میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر حماد علی اور ڈائریکٹوریٹ آف ٹائون پلاننگ ٹو میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹرثقلین اکبر کے باہمی تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں، ان کے پاس اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایس پی یو کا اضافی چارج بھی ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں