ْ حکومت کی عوام دشمن معاشی پالیسیوں سے غربیوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے ‘ذکر اللہ مجاہد

بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کیا گیا تو عوام سٹرکوں پر نکلنے پر مجبور ہوں گے ‘امیر جماعت اسلامی لاہور

منگل 16 اکتوبر 2018 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد نے کہا ہے کہ حکومت کی عوام دشمن معاشی پالیسیوں سے غربیوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے۔ان حالات میں بجلی کی قیمتوں میں مزید3.75روپے اضافہ کرنا عوام پر مہنگائی کا بم کرنے کے مترادف ہو گا۔ اگر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تو ماہانہ 400 سو ارب روپے عوام کی جیبوں سے وصول کیا جائیگا ۔

ان خیالا ت کااظہار گذشتہ روز انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں ضلعی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت ہر گذرنے والے دن کے ساتھ مہنگائی کے ریکارڈ بنا رہی ہے ۔ آٹا ، چینی ، دالیں ، سبزیاں ، پھل، گیس ، بجلی سمیت روزمرہ استعمال میں آنے اشیاء کی قیمتوں میں ہو شربا اضافے نے سفید پوش ، مزدور اور متوسط طبقات کیلئے مشکلات کھڑی کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈالر کی قیمت میں اضافے سے ملکی معاشی صورتحال دن بدن گھمبیر ہوتی چلی جا رہی ہے اور پی ٹی آٹی حکومت بیرونی قرضوں اور ٹیکسوں کے ذریعے غربیوں کو زندہ درگور کرنے میں مصروف عمل ہے ۔ ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت اپنے ایجنڈ کے برعکس سابقہ ادوار کی حکومتوں کے نقش قدم پر گامزن ہے۔حکومت پانامہ زدہ436 چوروں سے کرپشن کا پیسہ نکالوانے کی بجائے غریب عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال رہی ہے جو سراسر ظلم ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں