پنجاب بھرمیں878ٹریفک حادثات میں12ا فراد جاںبحق1000زخمی

منگل 16 اکتوبر 2018 20:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں878 روڈ ٹریفک حادثات میں12افراد جاں بحق جبکہ 1000زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔405معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں12افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (86فیصد )موٹر سائیکلز ایکسیڈنٹ کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اورلین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں416ڈرائیوز،15کم عمرڈرائیورز459مسافراور125پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ232ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت237متاثرین کے ساتھ پہلے ،ملتان72حادثات میں78متاثرین کے ساتھ دوسرے اورفیصل آباد67حادثات میں78متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل878متاثرین میں777مرد اور223خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں123فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور583افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 294زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں727موٹر سائیکلز،131آٹو رکشے،87موٹر کاریں،46وین17مسافربسیں،37ٹرک اور86دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں