پنجاب کابینہ نے مالی سال کے بجٹ 2018-19ء کی منظوری دیدی

اجلاس میں پنجاب کے مالیاتی بل سمیت سالانہ ترقیاتی پروگراموں کی منظوری بھی دیدی گئی

منگل 16 اکتوبر 2018 20:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) پنجاب کی صوبائی کابینہ نے صوبے کے مالی سال کے بجٹ 2018-19ء کی منظوری دیدی ہے صوبائی کابینہ نے یہ منظوری وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں دی جس میں پنجاب کے مالی بجٹ کے مختلف پہلوئوں کا جائزہ لیا گیا اور کابینہ کے خصوصی اجلاس میں پنجاب کے مالیاتی بل سمیت سالانہ ترقیاتی پروگراموں کی منظوری بھی دی گئی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے دو سرکردہ کارکنوں عمران منیر اور شیخ امتیاز کو وائس چیئرمین ایل ڈی اے اور وائس چیئرمین واسا تعینات کئے جانے کی بھی منظوری دی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں