ناقص نتائج ، لاہور کے 35 اساتذہ انکوائری کیلئے طلب

منگل 16 اکتوبر 2018 20:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے لاہور بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے انٹر میڈیٹ امتحانات میں ناقص نتائج کی بنیاد پر لاہور کے 35 اساتذہ کو انکوائری کیلئے طلب کرلیا ہے جن پر الزام عائد ہے کہ ان کے زیر سرپرستی تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کی بڑی تعداد امتحانات میں کامیاب نہیں ہو سکی جبکہ طلب کئے گئے اساتذہ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں پچیس فیصد سے کم نتائج دکھائے جن پر ان اساتذہ کو انکوائری کیلئے طلب کیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں