لاہور، نیب اور حکومت ایک ہیں،ملک احمد خان

جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن نے کبھی بھی نیب کی ترجمانی نہیں کی صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان آج کل نیب کے ترجمان کا کردار ادا کررہے ہیں،رہنماء پاکستان مسلم لیگ ن

منگل 16 اکتوبر 2018 20:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء ملک احمد خان نے کہا ہے کہ نیب اور حکومت ایک ہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن نے کبھی بھی نیب کی ترجمانی نہیں کی صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان آج کل نیب کے ترجمان کا کردار ادا کررہے ہیں گزشتہ روز احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ نیب شہباز شریف کے مزید جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے عدالت میں وجوہات پیش نہیں کر سکا اور نہ ہی نیب لاہور نے شہباز شریف سے کی جانے والی دس روزہ تحقیقات میں کوئی مزید معلومات فراہم کی ہیں نیب کی تحقیقاتی رپورٹ میں کوئی نہیں چیز سامنے نہیں آئی انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک میں سیاسی درجہ حرارت کو خود بلند کیا ہے اور جس کیلئے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کو گرفتار کر رکھا ہے جو ایک غیر معمولی واقعہ ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی مہذب ملک میں قانون کی حکمرانی باعث نہیںہوتی شہباز شریف نیب کے طلب کرنے پر ہر مرتبہ پیش ہوئے لیکن نیب نے انہیں دھوکہ دہی سے بلاکر حراست میں لیا ہے جوموجودہ حکومت کی انتقامی کارروائی کا حصہ ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں