لاہور،تشدد اورعدم برداشت کے رویے ماحول کو تعفن زدہ اور نفرت انگیز بناتے ہیں،سردارشاکرمزاری

اسلام دین رحمت و محبت ہے،اسلام کائنات کے ہرفرد کے امن اور سلامتی کا ضامن ہے،معاشرے کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے باہمی رواداری اور برداشت کے رویوں کو فروغ دینا ہو گا، نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن

منگل 16 اکتوبر 2018 20:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر مزاری نے کہا ہے کہ اسلام دین رحمت و محبت ہے،اسلام کائنات کے ہرفرد کے امن اور سلامتی کا ضامن ہے مگر بدقسمتی سے اسلام کی تعلیمات کو ایک سازش کے تحت مسخ کرنے کی مذموم کوششیں جاری ہیں جن کے زریعے اسلام کو دہشت گردی کا دین ثابت کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔

ہمیں اسلام کے حقیقی پیغام کو عام کرنے کیلئے ہر سطح پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ہمیں معاشرے کا امن و سکون لوٹانے کیلئے بھی امن و محبت کی تعلیمات کوعام کرنے کی ضرورت ہے۔معاشرے کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے باہمی رواداری اور برداشت کے رویوں کو فروغ دینا ہوگا۔تشدد اور عدم برداشت کے رویے ماحول کو تعفن زدہ اور نفرت انگیز بناتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اسلام کی تعلیمات کا ماحصل ہی نفرتوں کا خاتمہ اور محبتوں کا فروغ ہے۔

آج عدم برداشت کے رویوں اور دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے تحریک منہاج القرآن اسلام کے حقیقی تصور امن و محبت کو عام کرنے کا فریضہ احسن انداز سے سرانجام دے رہی ہے۔ملتان میں تحریکی عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے ہر کارکن کو دیگر افراد معاشرہ کیلئے امن و محبت کا پیکر ہونا چاہیے۔اسلام کی تعلیمات ہمارے عمل اور کردار سے جھلکنی چاہیں۔اس موقع پر ڈویژنل امیر رائو محمد اسحاق،یاسرارشاد،میجر محمداقبال چغتائی،مخدوم شہبازہاشمی،احسان سعیدی،شوکت مصطفوی،احمد قریشی،شیرخان،خالد محمود،ارشدقادری اور دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں