لاہور ،توہین عدالت کی درخواست پر غلام شبیر چیمہ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پوسٹل سروسز جڑانوالہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

منگل 16 اکتوبر 2018 21:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے متعلقہ ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر غلام شبیر چیمہ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پوسٹل سروسز جڑانوالہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔ ملزم کو متعلقہ عدالت میں پچاس ہزار روپے کے مچلکے جمع کراکے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ جسٹس علی باقر نجفی نے عبدالماجد کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کا موقف تھا کہ محکمانہ انکوائری کے لیے حکام کو ریکارڈ فراہم کرنے کی درخواست دی۔ عدالت نے بھی غلام شبیر کو متعلقہ ریکارڈ درخواست گزار کو فراہم کرنے کا حکم دیا۔ عدالتی حکم کے باوجود ریکارڈ فراہم نہ کرنا توہین عدالت ہے۔ عدالتی حکم کے باوجود اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پوسٹل سروسز غلام شبیر چیمہ پیش نہیں ہورہا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت غلام شبیر چیمہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں