شہباز شریف کو فوری رہا کیا جائے،نیب نے بغیر ریفرینس اور ثبوتوں کے شہباز شریف کو گرفتار کیاہے ‘آصف کرمانی

منگل 16 اکتوبر 2018 21:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہاکہ شہباز شریف کو فوری رہا کیا جائے،نیب نے بغیر ریفرینس اور ثبوتوں کے شہباز شریف کو گرفتار کیاہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہاکہ مسلم لیگ(ن)کی اعلیٰ قیادت کے خلاف حکومت بدترین انتقامی کاروائیاں کر رہی ہے ۔شہباز شریف باقاعدگی سے شامل تفتیش ہوتے رہے ہیں ۔شہباز شریف کی دیانت اور ایمانداری انکا جرم بن گئی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں