سی آئی پولیس صدر ڈویژن کی کاروائی چرس اور افیون بیچنے والے گروہوں کے تین کارندے گرفتار

منگل 16 اکتوبر 2018 21:40

ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) سی آئی پولیس صدر ڈویژن نے کاروائی کرکے لاکھوں روپے مالیتی کی مہلک کوالٹی کی چرس اور افیون بیچنے والے گروہوں کے تین کارندوںکوگرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن اویس احمدکی ہدایات کی روشنی میںسی آئی اے کی پولیس ٹیمیں جرائم پیشہ افراد کے خلاف دن رات سر گرم عمل ہیں۔

جس کے پیش نظر ایس پی سی آئی اے عاطف حیات نے ڈی ایس پی سی آئی اے صدر محمد انور رانا کی سربراہی میں سب انسپکٹر مظہر اقبال اور دیگر اہلکاروںپر مشتمل ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی ۔ جنہوں نے اپنی تمام تر پیشہ وارنہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شبہ روز محنت کر کے تین ملزمان محمد ریاض،عبدالخالق اوراسد محمود کو چرس و افیون سمیت مخبر کی اطلاع پر بند روڈ کے قریب ایک ہوٹل میں ریڈ کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا اورملزموںکے قبضہ سے اعلی کوالٹی کی 3کلو 300سو گرام چرس اور2کلو 200گرام افیون برآمدکر لی۔

(جاری ہے)

دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ علاقہ غیر سے گاڑیوں اور سوٹ بیگز کے خفیہ خانوں میں چرس اور افیون چھپا کر لاہور لاتے اور مہنگے داموں لوگوںکو فروخت کرتے تھے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن اویس احمد نے ڈی ایس پی سی آئی اے صدر محمد انور رانا، سب انسپکٹر مظہر اقبال اور ان کی ٹیم کو نقد انعام اور CC-IIIسرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں