ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے نے جوہر ٹائون اور سبزہ زار میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے دفاتر قائم کر دیئے

منگل 16 اکتوبر 2018 21:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان نے جوہرٹاون اور سبزہ زار میں قبضہ گروپوں اور لینڈ مافیا سے واگزار کروائی جانے والی اراضی پر کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے دفاتر اور شہریوں کے لیے شکایات مرکز قائم کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک دفترجوہر ٹاؤن میں پی آئی اے روڈ پر جبکہ دوسرا سبزہ زار میں ٹرک سٹینڈ کے بالمقابل اراضی پر قائم کیا گیا ہے۔ان دفاتر میں ایل ڈی اے کا عملہ تعینات کیا گیا ہے جو متعلقہ امور کے بارے میں شہریوں کی شکایات وصول کرے گا اور انہیں دور کرنے کے لیے فوری عملدرآمد یقینی بنائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں