اورنج لائن میٹرو ٹرین کے لئے 35ارب روپے مختص

رواں مالی سال میں انفراسٹرکچر کیلئے مجموعی طور پر149ارب روپے کی رقم مختص کرنیکی تجویز

منگل 16 اکتوبر 2018 22:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) پنجاب حکومت کی جانب سے رواں مالی سال 2018-19 کے بجٹ میں انفراسٹرکچر کے لئے مجموعی طور پر149ارب روپے کی رقم مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

روڈ سیکٹر کیلئے 68ارب روپے ، ٹرانسپورٹ کیلئے 35ارب 50کروڑ ،ضلعی سطح پر دیہی علاقوں تک رسائی کیلئے پروگرام کے تحت سڑکوں کی تعمیر کیلئے 5ارب روپے ، شاہرائوں کے ملاپ کے لئے تیارکردہ ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے 5ارب روپے اور اورنج لائن کے لئے 35ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں ایوان کو بتایا کہ ہم پنجاب میںجدیدشاہرائوں کا جال بچھانے کے لئے حکومت اورنجی شعبے کی شراکت یعنی پبلک پرائیویٹ پارنٹر شپ کے تحت ایک نیا پروگرام متعارف کروارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں