پبلک پرائیویٹ پارنٹرشپ کے فروغ کیلئے 4ارب روپے مختص کرنے کی تجویز

ارب روپے کی لاگت سے انٹرپرینیریل ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان،علامہ اقبال انڈسٹریل اسٹیٹ کیلئے 4ارب مختص

منگل 16 اکتوبر 2018 22:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) پنجاب حکومت کی جانب سے رواں مالی سال 2018-19 کے بجٹ میں پبلک پرائیویٹ پارنٹرشپ کے فروغ کیلئے 4ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتیں ترقی کریں تاکہ عوام کو آسان روزگار میسر آسکے ۔ اس حوالے سے پنجاب حکومت پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی پارٹنر شاپ سے ایس ایم ایز سپورٹ پروگرام کا آغاز کررہی ہے جس کے تحت 6ارب روپے کی لاگت سے انٹرپرینیریل ڈویلپمنٹ پروگرام کا آغا زکیا جارہا ہے جبکہ فیصل آباد میں علامہ اقبال انڈسٹریل اسٹیٹ کیلئے 4ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں