صوبائی وزیر کھیل کی یوتھ اولمپکس میں پاکستان کیلئے پہلا میڈل جیتنے پر ریسلر عنایت اللہ کو مبارکباد

منگل 16 اکتوبر 2018 22:19

لاہور۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے یوتھ اولمپکس میں پاکستان کیلئے پہلا میڈل جیتنے پر ریسلر عنایت اللہ کو مبارکباد دی ہے، صوبائی وزیر نے ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے پر ریسلر انعام بٹ کوبھی مبارکباد دی، منگل کے روز ریسلر عنایت اللہ کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کہا کہ عنایت اللہ نے امریکہ کے ریسلر کو 65کلوگرام کیٹیگری میں شکست دیکر کانسی کا تمغہ جیتا اور پاکستان کا نام روشن کیا ہے، ریسلر عنایت اللہ نے یوتھ اولمپکس میں پاکستان کیلئے پہلا میڈل جیت کر تاریخ رقم کی ہے، صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑی ملک کا نام دنیا بھر میں روشن کررہے ہیں، ریسلر انعام بٹ نے بھی ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر قوم کو تحفہ دیا، پنجاب حکومت کھلاڑیوں کو بہترین سہولتیں فراہم کر رہی ہے، کھلاڑی محنت اور قومی جذبے سے سپورٹس میں حصہ لیں،نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے سپورٹس کے ایونٹس منعقد کررہے ہیں جس میں نوجوان اپنی صلاحیتوں کا اظہار کررہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں