غربت کا خاتمہ ،غذائیت کی کمی پر قابو پانے کا عزم ، محکمہ خوراک اور فوڈاتھارٹی کے زیر اہتمام فوڈ ڈے کی تقریب

صحت مند اور غذائیت سے بھر پور خوراک کی فراہمی کیلئے حکومت پنجاب مزید قانون سازی کررہی ہے‘صوبائی وزیر خوراک محفوظ خوراک کی فراہمی حکومت کیلئے بڑا چیلنج ہے،اس چیلنج کو پورا کرنے کے لیے فوڈ اتھارٹی مثالی کام کر رہی ہے‘سیکرٹری فوڈ خوراک صرف و ہی ہے جو محفوظ اور ملاوٹ سے پاک ہو، محفوظ خوراک کی فراہمی ہی اولین ترجیح ہے‘ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا تقریب سے خطاب

منگل 16 اکتوبر 2018 23:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) صوبائی محکمہ خوراک اور پنجاب فوڈاتھارٹی کے زیر اہتمام ’’ورلڈ فوڈ ڈے ‘‘ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری، ایڈوائزر فار فوڈ خرم لغاری اور ڈیائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی مہمانِ خصوصی تھے۔عالمی فوڈ ڈے کے اس سال کے مرکزی خیال''زیرو ہنگر'' کے حوالے سے مختلف موضوعات پر خیا لات کا اظہار کیا گیا۔

۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ خوراک اور پنجاب فوڈاتھارٹی کے زیر اہتمام ’’ورلڈ فوڈ ڈے ‘‘ کے حوالے سے لاہور کے نجی ہوٹل میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری، ایڈوائزر فار فوڈ خرم لغاری ،سیکرٹری فوڈ شوکت علی اورڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان یونس مہمانان خصوصی کے طور پر شریک ہو ئے۔

(جاری ہے)

تقریب میںفوڈ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے بھی شر کت کی۔

عالمی فوڈ ڈے کے اس سال کے مرکزی خیال''زیرو ہنگر'' کے حوالے سے مختلف موضوعات پر خیا لات کا اظہار کیا گیا۔صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ’’ورلڈ فوڈ ڈے‘‘غربت کے خاتمے اورغذائیت کی کمی پر قابو پانے کے عزم کا دن ہے۔ موجودہ حکومت صحت مند اور غذائیت سے بھر پور خوراک کی فراہمی کے حوالے سے مزید قانون سازی کر رہی ہے۔

محفوظ خوراک کی فراہمی بارے پنجاب فوڈ اتھارٹی کو حکومت پنجاب کی مکمل سپورٹ حاصل ہے۔پاکستان غذائیت کی کمی کے حوالے سے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے۔موجودہ دور میںاس ناسور سے نجات حاصل کر نے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کا تعاون ضروری ہے۔سیکریٹری فوڈ شوکت علی نے محکمہ خوراک کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر حاضرین کو بریفنگ دی۔ان کا کہنا تھا کی مو سمیاتی تبدیلی اور آبادی کا بڑھنا حکومت کیلئے بڑا چیلنج ہے اور چیلنجز سے نپٹنے کیلئے تمام اداروں کے ساتھ تعاون کیا جارہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی تمام صوبوں کیلئے رول ماڈل ہے جسے نہ صرف صوبہ سندھ،خیبر پختونخواہ اورگلگت بلتستان نے اپنا یا ہے بلکہ دوسرے ممالک میں بھی پزیرائی مل رہی ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کاتقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہنا تھا کہ اس سال فوڈ ڈے کا تھیم ''ہمارے عمل، ہمارا مستقبل'' ہے اور یہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مشن اور مقصد کے عین مطابق ہے۔

تقریب میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حوالے سے بنائی گئی تفصیلی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ صرف خوراک ہی نہیں محفوظ اور ملاوٹ سے پاک خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولیں ترجیح ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مشن ''محفوظ خوراک، صحت مند پنجاب'' قوم کے توانا مستقبل کا ضامن ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قوانین پر عمل درآمد کروا کر صحت مند پنجاب کے مشن کا حصول ممکن ہے۔

فوڈ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے مہمانوں کا کہنا تھا کہ غذائیت کی کمی کو پورا کر نے کیلئے انڈسڑی کی جانب سے خوراک کی کوالٹی کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے۔اس حوالے سے تمام اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جارہا ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اقدامات کی بدولت فوڈ انڈسٹری میں نمایاں اور مثبت تبدیلیاں رونما ہو ئی ہیں۔تقریب کے آخر میں مہمانان کو تعریفی شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔

علاوہ ازیںخوراک کے عالمی دن کی مناسبت سے یونیورسٹی آف انیمل سائنسیز میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ہمارے ایکشن ہی ہمارے مستقبل کے بارے میں بتاتے ہیںہم آج جو کریں گے وہ ہی ہمارا مستقبل ہو گا ۔آج گمراہ کن لیبلنگ کی وجہ سے ہم نے پائوڈر جیسے مضر صحت کیمیکل کو دودھ کا نام دے دیا ہے۔مختلف برانڈز کے اشتہارات نے ہماری سادی خوراک کو فاسٹ فوڈ میں بدل دیا ہے۔

کیپٹن (ر)محمد عثمان نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ آج پنجاب فوڈ اتھارٹی شہروں اور دیہاتوں سمیت صوبہ بھر کے کونے کونے میں پہنچ چکی ہے ۔صحت دشمن عناصر کے لیے پنجاب کی زمین تنگ کر دی گئی ہے ۔ہمارا مقصد کسی کے کاروبار بند کرنا نہیں بلکہ اصلاح کرناہے لیکن جعل سازی کرنے والوں کے لیے کوئی گنجائش نہیںہے ۔ہمیں اپنے آنے والے کل کے لیے آج کام کرنا ہوگا۔

خوراک کے شعبے منسلک ماہرین اور ہم سب کو اس سفر میں مل کر ساتھ چلنا اور ایک دوسرے کی طاقت بنا ہو گا۔ ڈائریکڑ جنرل پنجاب فوڈ اتھار ٹی نے حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اردگرد کڑی نظر رکھتے ہوئے کسی بھی قسم کی خوراک میں ملاوٹ اور جعل سازی کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن0800-80500 ،ویب سائٹ ،موبائل اپلیکیشن یا فیس بک پیچ facebook.com/PunjabFoodAuthorityپر ان باکس کر کے دیں۔

اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف انیمل سائنسیزپروفیسر ڈاکڑ طلعت پاشہ نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارگردگی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاہمارے ملک میں خوراک کے ذخیائر موجود ہیں مگر ان کا استعمال اور کمی کی وجوہات دونوں زیر غور آنی چاہے ۔تقریب کے اختیام پر بہترین پوسٹرز بنانے والی طلبات میںکیش انعامات اورشیلڈزبھی تقسیم کی گئی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں