لاہور ،پنجاب فوڈ اتھارٹی جتنی زیادہ مستحکم ، موثر اور مہارت یافتہ ہوگی ہسپتال اتنے ہی غیر آباد ہوں گے،سمیع اللہ چوہدری

ناقص خوراک ایک قومی اور سنگین مسئلہ ہے، ملاوٹ کرنے والا فرد چاہے کتنا بھی بااثر کیوں نہ ہو اس سے رعایت نہ برتی جائے گی،صوبائی وزیر خوراک

منگل 16 اکتوبر 2018 23:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی جتنی زیادہ مستحکم ، موثر اور مہارت یافتہ ہوگی پنجاب کے ہسپتال اتنے ہی غیر آباد ہوں گے۔ صوبائی وزیر نے ان خیالات کا اظہار مقامی ہوٹل میں ’’ ورلڈ فوڈ ڈے ‘‘ کے موقع پر تقریب سے خطاب میں کیا- مشیر وزیراعلی پنجاب خرم خان لغاری، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) عثمان ، سیکرٹری فوڈ شوکت علی ، کوارڈینیٹر پاکستان فوڈ فورٹیفکیشن الائنس خواجہ مسعود کے علاوہ یونیسف ، نیوٹریشن انٹرنیشنل ، گین ، پاکستان بناسپتی مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن اور پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندے بھی تقریب میں موجودتھے۔

صوبائی وزیر سمیع اللہ چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ناقص خوراک ایک قومی اور سنگین مسئلہ ہے جس سے ہماری آئندہ نسل کا مستقبل وابستہ ہے - جس کے حل کے لئے ہم بھرپور انداز میں کوشاں ہیں اور پنجاب فوڈ اتھارٹی سے اس سلسلے میں تجاویز اکٹھی کی جارہی ہیں- انہوں نے کہا کہ ہمیں نیوٹریشن ایمرجنسی کا سامنا ہے ، ہماری آبادی کا زیادہ تر حصہ غذائی قلت کا شکار ہے اور جو غذائی اجناس ہمیں دستیاب ہیں ان میں ضروری نمکیات کی کمی ہے -اکثر بچوں اور خواتین میں خون کی کمی پائی جاتی ہی- سمیع اللہ چوہدری نے کہا کہ محکمہ خوراک پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اشتراک سے چکی کے آٹے ، دودھ و تیل اور دوسری اشیاء کے قوانین کو بین الاقوامی اصولوں کے مطابق لانے کے لئے روڈ میپ پر عمل پیرا ہی-صوبائی وزیر نے کہا کہ ملاوٹ کرنے والا فرد چاہے کتنا بھی بااثر کیوں نہ ہو اس سے رعایت نہ برتی جائے گی۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) عثمان نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی زیرو ہنگر کی پالیسی کو اپناتے ہوئے ملاوٹ سے پاک بہتر معیاری خوراک کی عوام تک دستیابی کو یقینی بنا رہی ہی-ناقص خوراک بیماریوں کا باعث بنتی ہی- انہوں نے کہا کہ ہماری کارکردگی ہی ہمارے بہتر مستقبل کی ضمانت ہی- انہوں نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا دائرہ کار اب 36اضلاع تک وسیع ہوچکا ہے ہماری ٹیمیں سانٹیفک انداز میں 24گھنٹے کام کرتے ہوئے عوام دشمن عناصر کو سامنے لاتی ہیں-پنجاب فوڈ اتھارٹی میںاب تک 3جدید لیب اور ٹریننگ سینٹرز کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے جس سے اب تک 35ہزار افراد نے تربیت حاصل کی ہی- تقریب کے آخر میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) عثمان نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو شیلڈز دیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں