پنجاب کے بجٹ میں صحت کے شعبے کے لئے مجموعی طور پر 284ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت

منگل 16 اکتوبر 2018 23:22

لاہور۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) پنجاب کے رواں مالی سال کے بجٹ میںصحت کے شعبے کے لئے مجموعی طور پر 284ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، گزشتہ مالی سال میں صوبائی ترقیاتی پروگرام کا 8فیصد صحت کے لئے مختص کیا گیا تھا جبکہ اس سال ترقیاتی پروگرام کا 14فیصد صحت کے لئے مختص کیا جارہا ہے ، صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے پنجاب اسمبلی میں بجٹ تقریر میں کہا کہ پنجاب میں انصاف کارڈ کا نظام لارہے ہیں، ہیلتھ انشورنس پروگرام کو پنجاب کے تمام 36اضلاع میں جاری کیا جارہا ہے، انصاف صحت کارڈ کا یہ پروگرام عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کویقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں