بجٹ میں پروڈکشن سیکٹر کیلئے مجموعی طور پر 93ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، صوبائی وزیر خزانہ

منگل 16 اکتوبر 2018 23:22

لاہور۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) پنجاب کے رواں مالی سال کے بجٹ میں زراعت کے شعبے کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے مالی سال 2018.19کے بجٹ میں پروڈکشن سیکٹر کیلئے مجموعی طور پر 93ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ گزشتہ سالی یہ رقم 81ارب 30کروڑ روپے تھی ،وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہا کہ حکومت نے کسان بھائیوں کی خوشحالی کے لئے 2لاکھ 50ہزار بلاسود قرضوں کی فراہمی کے لئے 15ارب روپے مختص کئے ہیں اس حوالے سے ہم چاہتے ہیں کہ روایتی فصلوں کی بجائے high value cash cropsاورباغبانی کی طرف توجہ دی جائے ۔

موسیمیاتی تبدیلیکے پیش نظر ہم horticulture cropsکے لئے او پی ویز اقسام متعارف کروارہے ہیں زیتون کی کاشت کے فروغ کے لئے بارانی ایگریکلچر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں زیتوں کی تحقیق کے لئے سنٹر آف ایکسلینس کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں