(ن) لیگی اراکین نے ضمنی انتخابات میں کامیابی کی خوشی میں پنجاب اسمبلی میں مٹھائی تقسیم کی

منگل 16 اکتوبر 2018 23:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی کی جانب سے ضمنی انتخابات میں کامیابی کی خوشی میں پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے موقع پر مٹھائی تقسیم کی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق (ن) لیگ نے لاہور کے چاروں حلقوںمیں ہونے والے ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کی جبکہ اس کے ساتھ دیگر شہروں میں بھی (ن) لیگ کے اراکین کامیاب ہوئے ۔ اسی خوشی میں بجٹ اجلاس کے موقع پر لیگی اراکین اسمبلی کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے احاطے میں مٹھائی تقسیم کی گئی اور ساتھ ہی پارٹی صدر شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی بھی کی گئی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں