غربت کا خاتمہ ،غذائیت کی کمی پر قابو پانے کا عزم ، محکمہ خوراک اور فوڈاتھارٹی کے زیر اہتمام فوڈ ڈے کی تقریب
صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری، ایڈوائزر فار فوڈ خرم لغاری ، سیکرٹری فوڈ شوکت علی اورڈی جی فوڈ اتھارٹی مہمانان خصوصی صحت مند اور غذائیت سے بھر پور خوراک کی فراہمی کیلئے حکومت پنجاب مزید قانون سازی کررہی ہے،صوبائی وزیر خوراک محفوظ خوراک کی فراہمی حکومت کیلئے بڑا چیلنج ہے، جسے پورا کرنے کے لیے فوڈ اتھارٹی مثالی کام کر رہی ہے،سیکرٹری فوڈ خوراک صرف و ہی ہے جو محفوظ اور ملاوٹ سے پاک ہو، محفوظ خوراک کی فراہمی ہی اولین ترجیح ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی
بدھ 17 اکتوبر 2018 00:02
(جاری ہے)
تقریب میںفوڈ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے بھی شر کت کی۔
عالمی فوڈ ڈے کے اس سال کے مرکزی خیال''زیرو ہنگر'' کے حوالے سے مختلف موضوعات پر خیا لات کا اظہار کیا گیا۔صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ’’ورلڈ فوڈ ڈے‘‘غربت کے خاتمے اورغذائیت کی کمی پر قابو پانے کے عزم کا دن ہے۔ موجودہ حکومت صحت مند اور غذائیت سے بھر پور خوراک کی فراہمی کے حوالے سے مزید قانون سازی کر رہی ہے۔محفوظ خوراک کی فراہمی بارے پنجاب فوڈ اتھارٹی کو حکومت پنجاب کی مکمل سپورٹ حاصل ہے۔سیکریٹری فوڈ شوکت علی نے محکمہ خوراک کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر حاضرین کو بریفنگ دی۔ان کا کہنا تھا کی مو سمیاتی تبدیلی اور آبادی کا بڑھنا حکومت کیلئے بڑا چیلنج ہے اور چیلنجز سے نپٹنے کیلئے تمام اداروں کے ساتھ تعاون کیا جارہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی تمام صوبوں کیلئے رول ماڈل ہے جسے نہ صرف صوبہ سندھ،خیبر پختونخواہ اورگلگت بلتستان نے اپنا یا ہے بلکہ دوسرے ممالک میں بھی پزیرائی مل رہی ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کاتقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہنا تھا کہ اس سال فوڈ ڈے کا تھیم ''ہمارے عمل، ہمارا مستقبل'' ہے اور یہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مشن اور مقصد کے عین مطابق ہے۔تقریب میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حوالے سے بنائی گئی تفصیلی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ صرف خوراک ہی نہیں محفوظ اور ملاوٹ سے پاک خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولیں ترجیح ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مشن ''محفوظ خوراک، صحت مند پنجاب'' قوم کے توانا مستقبل کا ضامن ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قوانین پر عمل درآمد کروا کر صحت مند پنجاب کے مشن کا حصول ممکن ہے۔ فوڈ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے مہمانوں کا کہنا تھا کہ غذائیت کی کمی کو پورا کر نے کیلئے انڈسڑی کی جانب سے خوراک کی کوالٹی کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے۔اس حوالے سے تمام اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جارہا ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اقدامات کی بدولت فوڈ انڈسٹری میں نمایاں اور مثبت تبدیلیاں رونما ہو ئی ہیں۔تقریب کے آخر میں مہمانان کو تعریفی شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔علاوہ ازیںخوراک کے عالمی دن کی مناسبت سے یونیورسٹی آف انیمل سائنسیز میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ہمارے ایکشن ہی ہمارے مستقبل کے بارے میں بتاتے ہیںہم آج جو کریں گے وہ ہی ہمارا مستقبل ہو گا ۔آج گمراہ کن لیبلنگ کی وجہ سے ہم نے پائوڈر جیسے مضر صحت کیمیکل کو دودھ کا نام دے دیا ہے۔مختلف برانڈز کے اشتہارات نے ہماری سادی خوراک کو فاسٹ فوڈ میں بدل دیا ہے۔ ڈائریکڑ جنرل پنجاب فوڈ اتھار ٹی نے حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اردگرد کڑی نظر رکھتے ہوئے کسی بھی قسم کی خوراک میں ملاوٹ اور جعل سازی کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن0800-80500 ،ویب سائٹ ،موبائل اپلیکیشن یا فیس بک پیچ facebook.com/PunjabFoodAuthorityپر ان باکس کر کے دیں۔اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف انیمل سائنسیزپروفیسر ڈاکڑ طلعت پاشہ نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارگردگی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاہمارے ملک میں خوراک کے ذخیائر موجود ہیں مگر ان کا استعمال اور کمی کی وجوہات دونوں زیر غور آنی چاہے ۔تقریب کے اختیام پر بہترین پوسٹرز بنانے والی طلبات میںکیش انعامات اورشیلڈزبھی تقسیم کی گئیلاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پنجاب بھر میں مختلف ٹریفک حادثات میں 596 افراد شدید زخمی ہو گئے
لاہور پریس کلب میں اقراء کلب کی ہفتہ وار نشست
تمام اضلاع اور تحصیلوں میں ڈرائیونگ سکول کے قیام کو یقینی بنایا جائی: مرزا فاران بیگ
خاتون اول ایران ڈاکٹر جمیلہ عالم الہدی کا ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا تاریخی دورہ
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات 24 سے 30 اپریل تک منایا جائیگا، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر
چوہدری قمر عباس پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر مقرر،نوٹیفکیشن جاری
رمضان کیلئے بنائے گئے صوبائی کنٹرول روم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم ..
پنجاب میں سرمایہ کاری پر چینی کمپنی کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، وزیر صنعت چوہدری شافع حسین
ضلعی انتظامیہ کی غفلت سے رائے ونڈ میں گرانفروش بے لگام ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ناکام
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
ٰآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
-
پنجاب میں ن لیگ ختم ہوگی تو کوئی ایسا ہوگا جو خلاء کو پُر کرے گا