پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کی ہنگامہ آرائی ان کی بو کھلا ہٹ کا ثبو ت ہے‘ڈاکٹر شاہد صدیق

پی ٹی آئی نے پہلا شاندار بجٹ پیش کیا جسے ماہر معا شیا ت کی جانب سے بھی سراہا جا رہا ہے‘کارکنوں سے گفتگو

بدھ 17 اکتوبر 2018 15:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) تحریک انصاف کے بانی رکن مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں (ن) لیگ کی ہنگامہ آرائی انکی بو کھلا ہٹ کا ثبوت ہے ،پنجا ب اسمبلی میں شاندار بجٹ پیش کیا گیا جسے ماہر معا شیا ت بھی سراہا رہے ہیں ،ہنگامے ڈرامے (ن) لیگ کی پہچان بن چکے ہیں ۔ان خیا لا ت کااظہارانہو ں نے پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ اپوز یشن جماعتیں جمہور ی سفر کو پٹری سے اترانا چا ہتی ہے عوام او ر ملک د شمن کر پٹ ما فیا گھبراہٹ کا شکارہے شہباز شریف کی گر فتار ی کے بعد دیگر لٹیرے بھی جلد قا نو ن کی گر فت میں آ ئیں گے ۔انہو ں نے مزید کہاکہ اپوز یشن ہنگامے کر تی رہے گی اور ہم اللہ کے فضل اورکرم سے قوم کی خد مت کر تے رہیں گے ن لیگ کچھ بھی کر لے اور جتنا بھی شور مچا لے اسے کر پشن کا حسا ب دینا ہو گا کر پشن کر نے والو ں کی کڑے احتساب سے ٹا نگیں کا نپ رہی ہیں وزیراعظم عمران خان ہی لٹیرو ں کو جیلو ں میں بند کر کے ملک کو بحرانو ں سے نکا لیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں