پی ٹی آئی حکومت ملکی مفاد میں اقدامات کریگی،شنیلاروت

بدھ 17 اکتوبر 2018 16:36

پی ٹی آئی حکومت ملکی مفاد میں اقدامات کریگی،شنیلاروت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) تحریک انصا ف کی رکن قومی اسمبلی شنیلاروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی کارکردگی اشتہاروں میں نہیں ظاہری طور پر عوام کو نظر آئے گی،شہباز شریف نے دس سال پنجاب پر حکومت کی لیکن کارکردگی صرف ااشتہاروں کی صورت میں ہی نظر آئی جبکہ عملی طور پر اداروں کی کارکردگی صفر تھی، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ایسا کوئی بھی ادارہ نہیں بچا جس کی کارکردگی تسلی بخش ہو کیونکہ ان اداروں کے سربراہان شہباز شریف کے چہیتے افسران تھے جن کو پندرہ پندرہ لاکھ روپے تنخواہیں دی جاتی تھی لیکن کام صفر ہوتا تھا،پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہو رہا ہے کہ ایک نظرانداز شدہ علاقے سے وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کیا گیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے،وزیر اعلی پنجاب بہترین آدمی ہیں، ہم صوبے کی تقدیر بدل کر دکھائیں گے، ملک معاشی، اقتصادی اور پانی کی کمی جیسے مسائل کا شکارہے ،پی ٹی آئی حکومت ملکی مفاد میں اقدامات کرے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں