انجمن تاجران لوہا مارکیٹ لاہور کا پاکستان سٹیل ملز کو بحال کرنے کامطالبہ

بدھ 17 اکتوبر 2018 17:33

لاہور۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے نائب صدرراجہ وسیم حسن نے مطالبہ کیا ہے کہ ملکی معیشت کے استحکام کیلئے پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کے اقدامات کئے جا ئیں،ان خیالات کا اظہار انہوںنے لوہا مارکیٹ شہید گنج کے تاجروںکے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوںنے کہا کہ سٹیل ملز کی بندش کے باعث سٹیل کی برآمدات نہ ہونے کے سبب2.

(جاری ہے)

5ارب ڈالر سالانہ کا نقصان ہورہا ہے ،سٹیل ملز کی موجودہ صورتحال کے پیچھے نااہلیت اور زائد ملازمین کی بھرتی ہے ،اس لیے سٹیل ملز کو نئی انتظامیہ کے تحت بحال کرکے اس قومی ادارے سے اربوں روپے کا زرمبادلہ کما یا جا سکتاہے جس سے نہ صرف سٹیل کی ملکی ضروریات پوری ہونگی بلکہ درآمدات کی مد میں اربوں روپے کی بچت بھی ہوگی ،راجہ وسیم حسن نے کہا کہ موجودہ حکومت سٹیل ملز کی بحالی کی طرف توجہ دے، اس قومی ادارے کو 50لاکھ گھروں کے منصوبہ میں جو کثیر تعداد میں لوہا استعمال ہوگا سٹیل ملز سے اس ضرورت کو پورا کیا جائے تاکہ حکومت کو بھی گھروں کی تعمیر میں اربوں روپے کی بچت ہو اور سٹیل ملز بھی دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑی ہوکر ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرسکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں