سانحہ ماڈل ٹائون میں ملوث 116 پولیس اہل کاروں کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

ڈی ایس پی، انسپکٹرز، انچارج انویسٹی گیشن سمیت تمام تمام اہلکاروں کو رپورٹ کرنے کا حکم

بدھ 17 اکتوبر 2018 17:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) سانحہ ماڈل ٹائون میں ملوث 116 پولیس اہل کاروں کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سانحہ ماڈل ٹائون میں ملوث 116پولیس اہل کاروں کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہٹائے گئے ڈی ایس پی، انسپکٹرز، انچارج انویسٹی گیشن سمیت تمام 116اہل کاروں کو رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔سانحہ میں ملوث 4ایس پیز کو پہلے ہی فیلڈ پوسٹنگ سے ہٹا دیا گیا تھا تاہم وزیراعظم کے حکم کے باوجود سابق آئی جی پنجاب محمد طاہر نے پولیس اہل کاروں کو عہدوں سے نہیں ہٹایا تھا اور سابق آئی جی محمد طاہر کی تبدیلی کی ایک بڑی وجہ یہ بھی تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں