ضلعی انتظامیہ کاانسداد تجاوزات اور سرکاری زمین کی واگزاری حوالے سے بھرپور آپریشن کو جاری

مجموعی طور پر 673 کنال کمرشل و زرعی نوعیت کی اراضی مالیتی1 ارب 58کروڑ روپے کو واگزار کروا لیا

بدھ 17 اکتوبر 2018 18:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) ضلعی انتظامیہ نے انسداد تجاوزات اور سرکاری زمین کی واگزاری حوالے سے بھرپور آپریشن کو جاری رکھا اوراور سرکار کی زمین واگزاری کے حوالے سے پانچ مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 673 کنال کمرشل و زرعی نوعیت کی اراضی مالیتی1 ارب 58کروڑ روپے کو واگزار کروا لیا۔ آپریشن کے دوران دکانوں،حویلیوں، ڈیروں،ٹیوب ویل اور پختہ سڑیکچرز کو مسمار کر دیا گیا اور بھاری مشینری کا استعمال بھی کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق موضع بیگم کوٹ سے سرکاری 104کنال زمین واگزار کروالی ہے۔آپریشن اے سی سٹی صفدر ورک کی نگرانی میں کیا گیا۔زمین زرعی نوعیت کی ہے۔زمین کی مالیت 10کروڑ روپے ہے۔زمین پر ٹریکٹر چلا دیا گیا ہے۔ٹیوب ویل کو اکھاڑ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح اے سی سٹی نے ہنجروال ملتان روڈ پر سرکاری زمین واگزاری کے لیے آپریشن کیا اور 12کنال 5مرلے 86کروڑ روپے مالیت کی کمرشل زمین واگزار کروا لی۔

اسی طرح ضلعی انتظامیہ نے تحصیل رائیونڈ کے موضع بھائی کوٹ میں تجاوزات وسرکاری زمین واگزاری کے خلاف آپریشن کیا۔موضع بھائی کوٹ میں دو مقامات سی18کنال 6مرلے سرکاری زمین کو واگزار کروا لیا گیا۔آپریشن کی نگرانی اے سی رائیونڈ عاصم سلیم نے کی۔دونوں مقامات سے واگزار کروائی گئی زمین کی مالیت 2کروڑ روپے ہے۔زمین پر بنے پختہ سٹرکچرز کو گرا دیا گیا ہے۔

اسی طرح ضلعی انتظامیہ لاہور نے موضع ایچو گل میں سرکار کی 400کنال اراضی واگزار کروائی اور آپریشن کی نگرانی اے سی شالیمار ظہیر لیاقت نے کی ۔واگزار کروائی گئی 400کنال اراضی کی قیمت 40کروڑ روپے ہے اور زمین زرعی نوعیت کی ہے۔ آخری آپریشن تھیلہ گلہ میں کیا گیا ۔ آپریشن کی نگرانی اے سی کینٹ حیدرعباس وٹو نے کی ۔ آپریشن میں 140کنال سرکاری اراضی کو واگزار کروایا گیا جس کی مالیت 20کروڑ روپے ہیں۔ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق نے تمام آپریشنز کو سراہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کل بھی اسی طرح آپریشن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں