ڈی سی آفس میں داتا حضرت گنج بخشؒ کے عرس کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس

بدھ 17 اکتوبر 2018 18:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) ڈی سی آفس میں داتا حضرت گنج بخشؒ کے عرس کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس کی صدارت اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر عامر شفیق نے کی۔اجلاس میں علمائے کرام ، پولیس، ریسکیو، ایم سی ایل ، واسا،ایل ڈبلیو ایم سی، اوقاف اور دیگر اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عرس کے موقع پر مزار کے ارد گرد لائٹنگ کا بندوبست کیا جائے اورپارکنگ ، پیچ ورک، جنریٹرز، مین ہول کور،صفائی ستھرائی ، محکمہ صحت کے میڈیکل کیمپس،ریسکیو1122، سول ڈیفنس کی تعیناتی، ٹریفک پلان جیسے انتظامات کیے جائیں گے۔داتا دربار میں کنٹرول روم بھی کام کرے گا۔ضلعی انتظامیہ دیگر محکموں کے ساتھ ملکر عرس کی بھر پور تیاریاں کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں