سر سید احمد خان نے مسلمانان ہند کو جدید تعلیم سے روشناس کرایا، احمد محمود قریشی

بدھ 17 اکتوبر 2018 19:49

لاہور۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) سر سید احمد خان نے مسلمانان ہند کو جدید تعلیم سے روشناس کرایا۔ وہ علی گڑھ تحریک کے بانی تھے جس کے فارغ التحصیل طلبہ نے تحریک پاکستان میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

سرسید احمد خان نے 1857ء کی جنگ آزادی میں ناکامی کے بعد مایوسی میں مبتلا مسلمانوں کو اپنی تحریر و تقریر سے ہمت و حوصلہ عطا کیا اور تعلیم کے ہتھیار سے مسلح ہو کر انگریزوں اور متعصب ہندو اکثریت کے مقابلے کی ترغیب دی۔

ان خیالات کا اظہار تحریک پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ کارکن احمد محمود قریشی نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان، لاہور میں تحریک علی گڑھ کے بانی‘ مصلح اور ماہر تعلیم سر سید احمد خان کی یاد میں منعقدہ ایک خصوصی لیکچر کے دوران کیا۔احمد محمود قریشی نے کہا کہ سرسید احمد خان ہندوستان میں مسلمانوں کے جداگانہ تشخص‘ دو قومی نظریے کی داعی اور علی گڑھ کالج کے بانی تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں