تاجپورہ میں قبضہ مافیا سے کروڑوں مالیت کی زمین واگزار کروالی گئی‘محمد سفیان سرفراز ڈوگر

وفاقی وزیرریلوے کی ہدایت پر اینٹی انکروچمنٹ آپریشن جاری رکھیں گے‘ ڈی ایس ریلوے لاہور

بدھ 17 اکتوبر 2018 19:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن محمد سفیان سرفراز ڈوگر کی ہدایت پر لاہور کے علاقے تاجپورہ میں غیر قانونی قابضین کے خلاف ریلوے زمین واگزار کروانے کی غرض سے ایک اور کامیاب آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں ریلوے کی کروڑوں روپے مالیت کی زمیں واگزار کروالی گئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے نوا پل تا تاجپورہ تک لیول کراسنگ نمبر 5-Aکے قریب سے ریلوے کی 10کنال زمین جس کی کل مالیت 10کروڑ روپے ہے۔

(جاری ہے)

غیر قانونی قابضین کے خلاف اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کرتے ہوئے چھڑا لی گئی ہے۔ ڈی ایس ریلوے لاہور نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ریلوے کی زمین غیر قانونی قابضین سے واگزار کروانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وقافی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد کے مشن کے مطابق ریلوے لاہور ڈویژن کی ایک ایک انچ زمین قانضین سے واگزار کروائیں گے۔ یاد رہے یہ اپریشن اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر محمد خالد اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ریلوے پولیس مہر کوثر عباس کی نگرانی میں ریلوے پولیس کی بھاری نفری کی مدد سے مکمل کیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں