جمعیت علماپاکستان کی مجلس شوریٰ کا اجلاس 21 اکتوبرکو طلب کرلیا گیا

بدھ 17 اکتوبر 2018 20:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2018ء) جمعیت علماپاکستان کی مجلس شوریٰ اور عاملہ کا مشترکہ اجلاس 21 اکتوبر بروز اتوار لاہور میں طلب کرلیا گیا ہے۔ اجلاس صبح 10 بجے جامعہ فاطمہ تعلیم القرآن ریلوے کیرج شاپ مغل پورہ میں ہو گا، جس کی صدارت مرکزی صدر پیر اعجاز احمدہاشمی کریں گے۔

(جاری ہے)

چاروں صوبوں بلوچستان ، سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخواہ سے اراکین مجلس شوریٰ کو سیکرٹری جنرل شاہ اویس نورانی کی طرف سے دعوت نامے ارسال کردیے گئے ہیں۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال اورتنظیمی معاملات زیر بحث آئیں گے۔ اجلاس کے لئے انتظامی کمیٹیا ں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔ اجلاس کے اختتام پرمجلس شوریٰ کے فیصلوں کا اعلان میڈیا بریفنگ میں کیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں