پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کاغلط علاج کرنے پرہومیوپیتھک ڈاکٹر کو دولاکھ روپے جرمانہ

کلینک سربمہر،مزید کارروائی کیلئے کیس نیشنل کونسل فار ہومیو پیتھی کو بھیج دیا

بدھ 17 اکتوبر 2018 22:09

لاہور۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے غلط علاج کرنے اور ایلوپیتھی ادویات رکھنے پر ہومیوپیتھک ڈاکٹر کو دولاکھ روپے جرمانہ اور کلینک سربمہرکر کے مزید کارروائی کے لیے اس کا کیس نیشنل کونسل فار ہومیو پیتھی کو بھیج دیا،، تفصیلات کے مطابق کمسن حسین گوہر کے باپ گوہر سفیان نے کمیشن کو درخواست دی کہ وہ اپنے بیٹے کوآشوبِ چشم کے سبب ارشد میڈیکل سنٹر فیصل آبادپرلے کر گیا ،جہاں پر محمد ارشد نے چار اقسام کے قطرے دے دیے ،مگربچے کی آنکھ مزید خراب ہو گئی اور الائیڈ ہسپتال سے آپریشن کروانا پڑا، پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیم کو انسپیکشن کرنے پر معلوم ہوا کہ ارشد اگرچہ ہومیوپیتھک طریقہ علاج کر نے پر مصر ہے مگر ایلوپیتھی ادویات رکھی ہوئی ہیں اور خود کو ماہرِ ِامراضِ چشم،کان،ناک وگلا بتاتاہے، کمیشن کی تحقیقات اور ماہرین کی آراء میں شکایت درست ثابت ہونے پرارشد میڈیکل سنٹرکو سربمہر اوردولاکھ روپے جرمانہ کر دیا گیاجبکہ ہومیو پیتھک ڈاکٹر محمد ارشد کا کیس نیشنل کونسل فار ہومیو پیتھی کو بھجوادیا تاکہ مزید کارروائی کی جاسکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں