پنجاب بار کونسل نے جعلی اور بوگس ڈگری رکھنے والے وکلا کی لسٹ جاری کر دی

58 وکلا کی ڈگریاں جعلی اور بوگس قرار

بدھ 17 اکتوبر 2018 22:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2018ء) پنجاب بار کونسل نے جعلی اور بوگس ڈگری رکھنے والے وکلا کی لسٹ جاری کر دی۔ پنجاب بار کونسل نے 58 وکلا کی ڈگریوں کو جعلی اور بوگس قرار دے دیا ہے۔ پنجاب بار کونسل 58 بوگس اور جعلی ڈگریاں رکھنے والے وکلا کے لائسنس معطل کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب بار کونسل کا کہنا ہے کہ 58وکلا نے جعلی بوگس ڈگریوں کے ذریعے بار سے لائسنس حاصل کیے ہیں، جعلی اور بوگس ڈگریاں رکھنے والے وکلا کے لائسنس معطل کیے جا چکے ہیں۔ جعلی وکلا کے خلاف قانون کے مطابق کروائی کی جا رہی ہے۔ 3 جعلی اور بوگس ڈگریاں رکھنے والے وکلا کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے گئے ہیں۔ مزید 111 جعلی ڈگریاں حاصل کرنے والے وکلا کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں