ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی برٹش ہائی کمیشن کے دو رکنی وفد سے ملاقات

پولیس شہر میں غیر ملکیوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کر رہی ہے، شہزاد اکبر

بدھ 17 اکتوبر 2018 22:33

لاہور۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور شہزاد اکبر نے اپنے دفتر میں برٹش ہائی کمیشن کے دو رکنی وفد سے ملاقات کی، اس موقع پر ایس پی سکیورٹی لاہور محمد نوید بھی موجود تھے، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور شہزاد اکبر اور برٹش ہائی کمیشن کے وفد کے ارکان کے درمیان سکیورٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور شہزاد اکبرنے اس موقع پر کہا کہ لاہور پولیس شہر میں غیر ملکیوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کر رہی ہے، شہر کے تمام سرکاری یا غیر سرکاری منصوبہ جات پر غیر ملکیوں کو بہترین سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے، انہوںنے مزید کہا کہ تمام ڈویژنل ایس پیز کو خصوصی طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے علاقہ جات میں سرکاری یا غیر سرکاری منصوبہ جات پر کام کرنے والے غیر ملکیوں کی سکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے جائیں اور شہر میں غیر ملکیوں کے سفر کے حوالہ سے بھی فوکل پرسنز کے ساتھ رابطہ رکھیں تاکہ غیر ملکیوں کی بہترین سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے، برٹش ہائی کمیشن کے وفد کے ارکان نے غیر ملکیوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے پر ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد اکبر کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں