پیلے رنگ کی سبزیوں اور پھلوں کا استعمال کینسر سے محفوظ رکھتا ہے‘مقررین

جمعرات 18 اکتوبر 2018 13:50

پیلے رنگ کی سبزیوں اور پھلوں کا استعمال کینسر سے محفوظ رکھتا ہے‘مقررین
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) ماحولیاتی آلودگی ، غیر فطری خوراک، منفی جذبات و خیالات اور غیر فطری طرزِ زندگی کینسر کا باعث بنتی ہے کیونکہ کینسر کا مریض نفسیاتی کمزوری کے ساتھ ساتھ قوتِ مدافعت کی کمزوری کا بھی شکار رہتا ہے، کینسر میں مبتلا مریض کی زندگی کو فطرت کے قریب لاکر اور اس احساسات اور جذبات کو بہتر کونسلنگ دے کراگر فطری طریقہ علاج کے تحت علاج کیا جائے تو بہتر نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پروفیسر ڈاکٹر محمد احمد بھٹی(صدر پوش)، پروفیسر ہومیو ڈاکٹر مرزا اعجاز بیگ(صدر ہومیو ونگ) ، ہومیو ڈاکٹر عبدالوحید قریشی(سیکریٹری انفارمیشن پوش)، حکیم ڈاکٹر حبیب الرحمن (صدر حکماء ونگ)، ڈاکٹر جمیل جعفری، حکیم ڈاکٹر نصیر احمد طارق،حکیم ڈاکٹر محمد افضل میو،حکیم ڈاکٹرمحمد ابو بکر، حکیم ملک محمد علی، حکیم حسام مبارک، ڈاکٹر فائزہ زریں اور ڈاکٹر نوشین نے پاکستان اورئینٹل سوسائٹی آف ہیلتھ کیئر پروفیشنلز"پوش" کے زیر اہتمام پومی کے تعاون سے پھیپھڑوں، چھاتی اور رحم کے کینسر کے موضوع پر منعقدہ 147واں پوش ایجوکیشنل سیمینار سے خطاب سے کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیلے رنگ کی سبزیوں اور پھلوںکا استعمال کینسر سے محفوظ رکھتا ہے۔ انہوں نے طب یونانی اور ہومیو پیتھک طریقہ علاج کوکینسرکے مریضوں کیلئے بہترین قرار دیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان طریقہ علاج کے ذریعے کینسر کے مریض نارمل زندگی بسر کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں