جسٹس علی اکبر قریشی کی لیگل پریکٹیشنر اینڈ بار کونسل ایکٹ 1973ء کیخلاف درخواست پر سماعت سے معذرت

جمعرات 18 اکتوبر 2018 16:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے لیگل پریکٹیشنر اینڈ بار کونسل ایکٹ 1973ء کے خلاف درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی ۔ گزشتہ روز جسٹس علی اکبر قریشی لائیرز فائونڈیشن فار جسٹس کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست میں بار کونسل ایکٹ کے سیکشن 54 کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کو یہ سیکشن اختیار دیتا ہے کہ وہ وکلاء کا لائسنس معطل کرکے شکایت بار کونسل کو ارسال کر دے ،ہائیکورٹ سپریم کورٹ کو یہ اختیار آئین کے آرٹیکل 4' 10A, 14, 18, اور 25 کی خلاف ورزی ہے ،ہائیکورٹ اور سپریم کا یہ اختیار آئین کی مذکورہ بالا شقوں کی کھلی خلاف ورزی ہے لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ سیکشن 54 کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔

جسٹس علی اکبر قریشی درخواست پر سماعت کرنے سے معذرت کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو بھجوادی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں