محکمہ بلدیات پنجاب نے جاری اور سالانہ ترقیاتی کاموں سمیت سابق واجبات کا حساب مانگ لیا

جمعرات 18 اکتوبر 2018 16:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) محکمہ بلدیات پنجاب نی36اضلاع144تحصیلوں میں جاری اور سالانہ ترقیاتی کاموں سمیت سابق واجبات کا حساب مانگ لیا۔تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت جو نیا بلدیاتی نظام لارہی ہے سے قبل تمام میونسپل کارپوریشنوں اور ضلع کونسلوں کے مالی اخراجات اور واجبات کے لئے معلومات اکھٹی کررہی ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب بھر میں95 فیصد سے زائد ڈسٹرکٹ اورتحصیل سطح پر منتخب بلدیاتی نمائندوں کا تعلق (ن) لیگ سے ہے۔ بلدیاتی نمائندوں نے جاری کے ساتھ ساتھ سالانہ ترقیاتی کاموں کیلئے بھی بجٹ رکھا اورہاوس سے منظوری لیکر کچھ جگہوں پر کام شروع کروایا لیکن موجودہ آڈرز کے بعد کاموں کو وقتی طور پرروک گیا ہے۔سیکرٹری بلدیات کے مطابق رپورٹ سے ضلع کونسلوں اورمیونسپل کارپوریشنوں کی مالی پوزیشن کا علم ہونے مستقبل کی پلاننگ ہوسکے گی۔ واجبات کس کی مد میں ہیں، ذمہ دار کون ہے، کیسے ادا ہوگا کے بارے میں بھی فیصلہ ہوجائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں