پنجاب بھرمیں873ٹریفک حادثات میں09ا فراد جاںبحق973زخمی

جمعرات 18 اکتوبر 2018 16:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں873 روڈ ٹریفک حادثات ہوئے جن میں 09افراد جاں بحق جبکہ 973افرادشدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔302معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں09افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (63فیصد )موٹر سائیکلز ایکسیڈنٹ کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اورلین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں406ڈرائیوز،22کم عمرڈر ائیورز 438 مسافر اور 129 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ244ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی در الحکو مت246متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد69حادثات میں82متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگوجرانوالہ72حادثات میں74متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبر پررہا۔

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل973متاثرین میں779مرد اور194خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں135فراد کی اوسط عمر 18 سال سے کم اور542افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 296زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعا ت میں707موٹر سائیکلز،137آٹو رکشے،95موٹر کاریں،42وین11مسافربسیں،32ٹرک اور94دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں