ضلعی انتظامیہ کاانسداد تجاوزات اور سرکار کی زمین واگزاری کا آپریشن جاری

مجموعی طور پر 516کنال کروڑوں روپے مالیت کی سرکار ی اراضی کو قبضہ مافیا سے چھڑوا یا گیا

جمعرات 18 اکتوبر 2018 17:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) ضلعی انتظامیہ لاہور انسداد تجاوزات اور سرکار کی زمین واگزاری کے آپریشن کو جاری رکھے ہوئے ہے اور ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مختلف مقامات پر سرکار کی زمین کو واگزار کروانے کے لیے چار آپریشنز کیے جس میں مجموعی طور پر 516کنال کروڑوں روپے مالیت کی سرکار ی اراضی کو قبضہ مافیا سے چھڑوا یا گیا جبکہ ان پر بنے مختلف سٹریکچرز کو بھی مسمار کروا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ لاہور نے تحصیل ماڈل ٹائون چک آسو میں سرکار کی زمین کو واگزار کروانے کے لیے اے سی ماڈل ٹائون کی نگرانی میں صبح آپریشن کا آغاز کیا اور آپریشن میں 500کنال کروڑوں روپے مالیت کی اراضی کو واگزار کروا لیا اس جگہ پر مختلف لوگوں نے پختہ سٹریکچرز،حویلیوں اور جانوروں کے باڑے بنا رکھے تھے۔جن کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کر دیا گیا جبکہ اے سی شالیمار ظہیر لیاقت نے دوگیج،بھیسن،باگڑیاں میں آپریشنز کرکے سرکار کی 16کنال اراضی کو واگزاری کروا لیا اور اس جگہ ہل بھی چلا دیاگیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) انوار الحق نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور آپریشن کو بھرپور طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہے اور سرکار کی زمین کو تیزی کے ساتھ ریکور کروایا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں